پریانکا چوپڑا کی والدہ بھی فلم نگری میں انٹری دینے کو تیار

پیر 22 اگست 2016 16:32

پریانکا چوپڑا کی والدہ بھی فلم نگری میں انٹری دینے کو تیار
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 اگست۔2016ء) اداکارہ پریانکا چوپڑا کی والدہ ڈاکٹر مدھو چوپڑا مراٹھی فلم ”وینٹی لیٹر“ سے فلمی دنیا میں قسمت آزمائی کے لئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

پریانکاچوپڑا بالی ووڈ میں کامیابیاں سمیٹنے کے بعد ہالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکی ہیں جب کہ اب ان کی والدہ بھی بیٹی کے نقش قدم پر چل کر فلم نگری میں انٹری دینے کو تیار ہیں۔

مدھو چوپڑا مراٹھی فلم ”وینٹی لیٹر“ کے ذریعے فلم نگری میں قسمت آزمائی کررہی ہیں جس کے لیے انہوں نے خوب تیاری بھی شروع کردی ہے جب کہ فلم میں پریانکاچوپڑا بھی مختصر کردار ادا کررہی ہیں جس کے بعد دونوں ماں بیٹی پہلی بار کسی فلم میں ایک ساتھ اداکاری کرتی نظرآئیں گی جب کہ فلم کی پروڈیوسر بھی اداکارہ پریانکا چوپڑا خود ہی ہیں۔
وقت اشاعت : 22/08/2016 - 16:32:02

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :