اْردو کے نامور ادیب اشفاق احمد کی 91 ویں سالگرہ منائی گئی

پیر 22 اگست 2016 16:40

اْردو کے نامور ادیب اشفاق احمد کی 91 ویں سالگرہ منائی گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 اگست۔2016ء) اشفاق احمد نے پچاس سال تک اپنے قلم سے بے شمار کھیل تخلیق کیے جو آج بھی شاہکار کا درجہ رکھتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اردو کے افسانہ‘ ڈرامہ اور نثر نگار اشفاق احمد بھارتی شہر فیروز پور میں پیدا ہوئے۔ گورنمنٹ کالج لاہور سے ایم اے کیا۔ اٹلی کی روم یونیورسٹی اور گرے نوبلے یونیورسٹی فرانس سے اطالوی اور فرانسیسی زبان میں ڈپلومے کیے۔

نیویارک یونیورسٹی سے براڈکاسٹنگ کی خصوصی تربیت حاصل کی۔ اشفاق احمد ان نامور ادیبوں میں شامل کئے جاتے ہیں جو قیام پاکستان کے فوراً بعد ادبی افق پر نمایاں ہوئے اور انیس سو تریپن میں ان کا افسانہ ”گڈریا“ ان کو شہرت کی بلندیوں پر لے گیا۔ ایک محبت سو افسانے، اجلے پھول، کھیل کہانی، ایک محبت سو ڈرامے اور توتا کہانی ان کی نمایاں تصانیف ہیں۔

(جاری ہے)

انیس سو پینسٹھ سے انہوں نے ریڈیو پاکستان لاہور پر ہفتہ وار فیچر پروگرام تلقین شاہ کے نام سے شروع کیا جو اتنا مقبول ہوا کہ تیس سال سے زائد تک آن ائیر ہوا۔ ستر کی دہائی کے شروع میں اشفاق احمد نے معاشرتی اور رومانی موضوعات پر ایک محبت سو افسانے کے نام سے ایک ڈرامہ سیریز لکھی اور 80 کی دہائی میں ان کی سیریز توتا کہانی اور من چلے کا سودا نشر ہوئی جو عوام میں بہت مقبول ہوئی۔اشفاق احمد ایک مایہ ناز صحافی اور دانشور تھے۔ انہیں فقیر اور فقیری سے عشق تھا۔ اردو ادب کے قاری ہمیشہ اشفاق احمد کی تحریروں سے استفادہ کرتے رہیں گے۔
وقت اشاعت : 22/08/2016 - 16:40:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :