ٹائیگر شیروف کی دیشا پٹانی کے ساتھ افیئر کی تردید

بدھ 7 ستمبر 2016 13:05

ٹائیگر شیروف کی دیشا پٹانی کے ساتھ افیئر کی تردید
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 ستمبر۔2016ء) بالی وڈ اداکار ٹائیگر شیروف نے اداکارہ دیشا پٹانی کے ساتھ افیئر کی اطلاعات کو مسترد کردیا۔ ٹائیگر شیروف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کی زندگی کا اس وقت مطلب کام کام اور بس کام ہے ایسے میں وہ کسی افیئر یا محبت کو جگہ نہیں دے سکتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دیشا ان کے ساتھ فلم میں کام کررہی ہے جس کے لئے انہوں نے اپنے سٹنٹس کے لئے اکٹھے تربیت لی۔ اسی طرح رقص کے لئے اکٹھے رہے اور ایک آدھ بار کافی شاپ میں کافی اکٹھے پی اس سے زیادہ ان کے درمیان کوئی تعلق نہیں ہے وہ صرف میری ساتھی اداکارہ ہے اور بس۔ٹائیگر نے کہا کہ انہیں اپنے بارے میں افواہوں سے پریشانی نہیں ہے کیونکہ یہ بھی ان کے کیریئر کا ایک حصہ ہی ہے۔

وقت اشاعت : 07/09/2016 - 13:05:17

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :