ماڈلنگ کا شوق تھا لیکن موٹی اورچھوٹے قد کا کہہ کردھتکاردیا گیا تھا ‘ سنی لیونی

پیر 12 ستمبر 2016 14:07

ماڈلنگ کا شوق تھا لیکن موٹی اورچھوٹے قد کا کہہ کردھتکاردیا گیا تھا ‘ سنی لیونی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 ستمبر۔2016ء) بھارتی فلم انڈسٹری کی بے باک اداکارہ سنی لیونی نے کہا ہے کہ ماڈلنگ کا شوق تھا لیکن موٹی اورچھوٹے قد کا کہہ کردھتکاردیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویومیں سنی لیون نے کہا کہ انہیں بچپن میں ماڈلنگ اورریمپ پرواک کا بہت شوق تھا، جب وہ 18 برس کی ہوئیں اورماڈل کی حیثیت سے کیرئیر کے آغاز کیا تو لوگوں نے یہ کہہ کردھتکار دیا کہ وہ بہت موٹی ہیں اوران کا قد بھی چھوٹا ہے لیکن اب ایک وقت یہ بھی آیا ہے کہ وہ نیو یارک فیشن ویک جیسے بین الاقوامی شہرت یافتہ شومیں ریمپ پرواک کررہی ہیں، یہ سب کمال اسی موٹی اورچھوٹی کہنے کا نتیجہ ہے۔

سنی لیون نے کہا کہ فیشن کا انتخاب انسان کا اپنا صوابدیدی معاملہ ہے، میں اپنی پسند کے ملبوسات کا انتخاب کرتی ہوں اورمیں اپنے انتخابپرخوش اورمطمئن ہوں، مجھے ان لوگوں کی بالکل بھی پرواہ نہیں ہے جو لباس کے حوالے سے مجھ پر تنقیدی نظر رکھتے ہیں۔
وقت اشاعت : 12/09/2016 - 14:07:19

Rlated Stars :