ڈراوٴنی فلمیں بہت چھوٹی عمر سے دیکھنا شروع کر دی تھیں، عمران ہاشمی

جمعرات 15 ستمبر 2016 13:48

ڈراوٴنی فلمیں بہت چھوٹی عمر سے دیکھنا شروع کر دی تھیں، عمران ہاشمی
کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 ستمبر۔2016ء) بولی وڈ اداکار عمران ہاشمی کہتے ہیں کہ انہوں نے ڈراوٴنی فلمیں بہت چھوٹی عمر سے دیکھنا شروع کر دی تھیں۔عمران اپنی آنے والی فلم راز ری بوٹ کی پروموشن کیلئے کولکتہ میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

فلم کے متعلق پوچھے جانے والے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یہ کچھ ایسا ہوگا جو آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔یہ ایک لو اسٹوری ہے جو تین لوگوں کے تعلق کے درمیان گھومتی ہے۔ لیکن فلم کی بنیادی کہانی ڈراوٴنی ہے۔وکرم بھٹ کی زیر ہدایت بننے والی فلم راز ری بوٹ مشہور فلم راز کی چوتھی قسط ہے۔ فلم میں کیرتی کربانڈا اور گورو اروڑا بھی دکھائی دیں گے۔فلم 16 ستمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 15/09/2016 - 13:48:54

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :