مردوں کیلئے رونا کوئی بْری بات نہیں، امیتابھ

ہفتہ 17 ستمبر 2016 20:39

مردوں کیلئے رونا کوئی بْری بات نہیں، امیتابھ

ممبئی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17ستمبر ۔2016ء ) بولی وڈ معروف اداکار امیتابھ بچن نے حال ہی میں خواتین کے حقوق پر بنائی جانے والی فلم ’پنک‘ میں ایک وکیل کا کردار ادا کیا ہے جسے شائقین کی بھرپور داد موصول ہورہی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن سے سوال کیا گیا کہ انہیں کن خواتین نے سب سے زیادہ متاثر کیا جس پر اداکار کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ نے ہمیشہ انہیں کافی متاثر کیا۔

(جاری ہے)

امیتابھ بچن نے اس دوران اپنا ایک قصہ شیئر کرتے ہوئے کہا ’بچپن میں، میں اپنے گھر کے پیچھے والے حصے میں کھیلا کرتا تھا، ایک دن کچھ لڑکوں نے مجھے مارا اور میں روتے ہوئے واپس آیا، میری والدہ نے مجھے کہا کہ واپس جاوٴ اور ان کو بھی مار کر آؤٴ اور میں نے ایسا ہی کیا‘۔امیتابھ نے مزید کہا کہ سماج میں مردوں کیلئے رونا بْرا سمجھا جاتا ہے جبکہ ان کے مطابق اس میں کوئی بْری بات نہیں۔۔

وقت اشاعت : 17/09/2016 - 20:39:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :