دپیکا پھر تاریخی کردار نبھائیں گی ‘ معاوضہ بارہ کروڑ روپے ملے گا

اتوار 18 ستمبر 2016 13:55

دپیکا پھر تاریخی کردار نبھائیں گی ‘ معاوضہ بارہ کروڑ روپے ملے گا

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر - 2016ء) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈکون ایک بار پھر تاریخی کردار نبھائیں گی میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی تاریخی فلم پدماوتی میں اداکارہ راجستھانی لوک رقص کریں گی اور اس فلم کا معاوضہ اداکارہ کو 12 کروڑ ملے گا۔

(جاری ہے)

ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی نئی تاریخی فلم پدماوتی میں دپیکا اب راجستھانی ڈانس کا ٹرکا لگائیں گی۔ نئی فلم میں دپیکا رانی پدماوتی جبکہ رنویر سنگھ علاوٴ الدین خلجی کا کردار نبھائیں گے۔ بالی وڈ ذرائع کے مطابق اس فلم کا بجٹ دو سو کروڑ ہوگا۔ فلم میں دپیکا کا معاوضہ 12 کروڑ جبکہ رنویر 8 کروڑ لیں گے۔

وقت اشاعت : 18/09/2016 - 13:55:08