والد کا کام دستاویزی فلم کی شکل میں عوام کے سامنے پیش کروں گا،عارف لوہار

بدھ 21 ستمبر 2016 13:56

والد کا کام دستاویزی فلم کی شکل میں عوام کے سامنے پیش کروں گا،عارف لوہار
لاہور۔ 21 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 ستمبر۔2016ء) معروف لوک گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ انھوں نے کبھی اپنی ثقافت اور اقدار کو نہیں چھوڑا یہی وجہ ہے کہ آج لوگ ان کو عزت دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

عارف لوہار نے گذشتہ روز لاہور آرٹ کونسل میں لایئو پرفارمنس کے بعد ایک بات چیت میں کہا کہ میں نے اپنے کیرئیر میں کسی کی نقالی نہیں کی ہے ،میں اپنے والد کا ورثہ آگے لے جا رہا ہوں جو میری پہچان ہونے کے ساتھ میرا فخر بھی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں عارف نے کہا کہ وہ دنیا بھر میں پرفارم کرنے گئے لیکن انھوں نے اپنا روایتی لباس ترک نہیں کیا لاچا،کرتا،چمٹا اور چادر ان کے ساتھ ساتھ گئے اور ان کا یہ انداز ہی ان کی انفرادیت کی وجہ بنا ۔انھوں نے کہا کہ وہ ان دنوں اپنے والد کا کام اکٹھا کرنے میں مصروف ہیں جس دن ان کا تمام کام اکٹھا ہو گیا وہ اس کو دستاویزی فلم کی شکل میں عوام کو پیش کریں گے۔
وقت اشاعت : 21/09/2016 - 13:56:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :