فنکاروں پر پابندی دہشتگردوں کی فتح ہے ، سلمان احمد

منگل 27 ستمبر 2016 21:41

فنکاروں پر پابندی دہشتگردوں کی فتح ہے ، سلمان احمد

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 ستمبر - 2016ء) پاکستان کے مشہور راک بینڈ 'جنون' کے بانی سلمان احمد بہت جلد اپنے بینڈ کی سلور جوبلی پر البم 'جنون 25' ریلیز کرنے جارہے ہیں اور انھیں امید ہے کہ وہ اس کی تشہیر کے لیے ہندوستان بھی جاسکیں گے۔ایک انٹرویو کے دوران سلمان احمد کا کہنا تھا کہ دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلے بند کردینا کوئی حل نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستان کی ریاست مہاراشٹرا کی قوم پرست جماعت مہاراشٹرا نونرمن سنہا (ایم این ایس) نے پاکستانی فنکاروں کو ہندوستان چھوڑنے کی دھمکی دی تھی۔جس کے بعد ایم این ایس جماعت نے بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان اور ہدایت کار کرن جوہر کو بھی اپنی فلموں میں پاکستانی فنکاروں کو کاسٹ کرنے پر دھمکیاں دینا شروع کردی تھیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سلمان احمد کا کہنا تھا کہ ’فنکاروں، مصنفین، اداکاروں اور شاعروں پر پابندی لگانا دہشت گردوں اور انتہاپسندوں کی فتح ہے جو نہیں چاہتے کہ لوگ ایک دوسرے سے تعلق رکھیں‘۔

52 سالہ موسیقار نے مزید کہا ’ہم ایک ایسی دنیا میں رہ رہے ہیں جہاں ہر کسی کا تعلق ایک دوسرے سے ہے، ہندوستانی اداکار اوم پوری کی پاکستانی فلم 'ایکٹر اِن لا' پاکستان میں ریکارڈ بزنس کررہی ہے، وہ حال ہی میں پاکستان ا?ئے تھے جہاں انہوں نے اپنی فلم کی مختلف شوز میں تشہیر کی، ہندوستانی فنکار اور پاکستانی فنکار ایک ساتھ ہیں، اسی طرح ہندوستان میں میوزک کمپنیز، فلم پروڈیوسرز پاکستانی فنکاروں کو وہاں بلاتے ہیں کیوں کہ وہ جانتے ہیں کہ اس سے ان کی کمائی ہوگی‘۔سلمان احمد کو امید ہے کہ وہ جلد ہندوستان میں بھی پرفارم کرسکیں تاہم وہ اپنی سیکیورٹی کے حوالے سے فکرمند ہیں

وقت اشاعت : 27/09/2016 - 21:41:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :