چاکلیٹ ہیرو وحید مراد کی 78ویں سالگرہ کل منائی جائیگی
ہفتہ 1 اکتوبر 2016 13:56
(جاری ہے)
وہ ممتا ز فلم ڈسٹری بیوٹر نثار مراد کے اکلوتے صاحبزاد اور سلمیٰ مراد کے خاوند تھے ۔
ستارہ امتیاز، لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ، نگارڈ ایوارڈ سمیت دیگر ایوارڈز حاصل کرنے والے فلمی ہیرو وحید مراد نے 1959ء میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا اور 1983ء میں اپنی وفات تک ان کا 25سالہ فنی سفر انتہائی کامیابیوں و کامرانیوں سے مزین رہا۔ وہ بیک وقت فلم ایکٹر ، پروڈیوسراور سکرپٹ رائٹر بھی تھے۔ ان کی بہترین فلموں میں دل میرا دھڑکن تیری ، ہیرا اور پتھر ، ارمان، عندلیب، مستانہ ماہی ، انسانیت، دیور بھابھی، دوراہا، ماں باپ، احسان، جہاں تم وہاں ہم، نصیب اپنا اپنا، انجمن ، بہارو پھول برساؤ، عشق میرا ناں ، شمع، جب جب پھول کھلے، شبانہ ، سہیلی، پرکھ ، خدا اور محبت ، آواز ، بہن بھائی، ناگ منی، مستانی محبوبہ ، لیلیٰ مجنوں ، عزت ،دلربا، راستے کا پتھر، محبوب میرا مستانہ ، ناگ او ناگن، پرستش ، آدمی، وعدے کی زنجیر ، راجہ کی آئیگی بارات، ضمیر، بدنام، گن مین، کرن اور کلی ، گھیراؤ ، آہٹ ، مانگ میری بھر دو، ہیرو ، زلزلہ ، مقدر ، آنکھوں کے تارے، آس پاس ، انداز وغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے مزید بتایاکہ وحید مراد نے 115اردو، 8پنجابی، 1پشتو فلم میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ انہوں نے اپنے دور کی چوٹی کی فلم سٹارز زیبا ، شمیم آراء، رانی، نغمہ، عالیہ، سنگیتا، کویتا،آسیہ، شبنم، دیبا ، بابرہ شریف ، رخسانہ ، بہار او ر نیلو کے ساتھ بھی ادا کاری کے جوہر دکھائے۔ 25سال تک لالی ووڈ پر حکمرانی کرنے والے چاکلیٹ ہیرو وحید مراد 23نو مبر 1983ء کو 45سال کی عمر میں اپنے مالک حقیقی سے جا ملے ۔وحید مراد کی سالگرہ کے موقع پر الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرامات نشر کریگا جبکہ پرنٹ میڈیا میں بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کا اہتمام کیا جائیگا۔Famous Showbiz Stars
Attaullah Khan Niazi Esakhelvi
Yumna Zaidi
Shaista Jabeen
Raheem Shah
Arij Fatyma
Quentin Tarantino
Pauley Perrette
Jeetendra
Monica Bellucci
Matthias Schoenaerts
Sangeeta
Taylor Schilling
Showbiz News In Urdu
-
عراقی ٹک ٹاک سٹار ام فہد کوقتل کر دیا گیا
-
انٹرنیشنل پیکجنگ فلمز لمیٹڈکا آئی پی او کے ذریعے 1.47ارب روپے اکھٹا کرے گی
-
فن کے ذریعے بچوں کی تربیت ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، طارق علی بسرا
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
شوٹنگ میں مصروف پریانکا چوپڑا کا میٹ گالا میں شرکت کرنے سے انکار
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، نہیں چاہتی کبھی اس مرحلے سے گزروں، حنا آفریدی
-
شروتی ہاسن اور دوست سنتانو ہزاریکا کا بریک اپ ہوگیا
-
60 سالہ خاتون نے 'مس یونیورس بیونس آئرس' کا ٹائٹل جیت لیا