چاکلیٹ ہیرو وحید مراد کی 78ویں سالگرہ کل منائی جائیگی
ہفتہ 1 اکتوبر 2016 13:56
(جاری ہے)
وہ ممتا ز فلم ڈسٹری بیوٹر نثار مراد کے اکلوتے صاحبزاد اور سلمیٰ مراد کے خاوند تھے ۔
ستارہ امتیاز، لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ، نگارڈ ایوارڈ سمیت دیگر ایوارڈز حاصل کرنے والے فلمی ہیرو وحید مراد نے 1959ء میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا اور 1983ء میں اپنی وفات تک ان کا 25سالہ فنی سفر انتہائی کامیابیوں و کامرانیوں سے مزین رہا۔ وہ بیک وقت فلم ایکٹر ، پروڈیوسراور سکرپٹ رائٹر بھی تھے۔ ان کی بہترین فلموں میں دل میرا دھڑکن تیری ، ہیرا اور پتھر ، ارمان، عندلیب، مستانہ ماہی ، انسانیت، دیور بھابھی، دوراہا، ماں باپ، احسان، جہاں تم وہاں ہم، نصیب اپنا اپنا، انجمن ، بہارو پھول برساؤ، عشق میرا ناں ، شمع، جب جب پھول کھلے، شبانہ ، سہیلی، پرکھ ، خدا اور محبت ، آواز ، بہن بھائی، ناگ منی، مستانی محبوبہ ، لیلیٰ مجنوں ، عزت ،دلربا، راستے کا پتھر، محبوب میرا مستانہ ، ناگ او ناگن، پرستش ، آدمی، وعدے کی زنجیر ، راجہ کی آئیگی بارات، ضمیر، بدنام، گن مین، کرن اور کلی ، گھیراؤ ، آہٹ ، مانگ میری بھر دو، ہیرو ، زلزلہ ، مقدر ، آنکھوں کے تارے، آس پاس ، انداز وغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے مزید بتایاکہ وحید مراد نے 115اردو، 8پنجابی، 1پشتو فلم میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ انہوں نے اپنے دور کی چوٹی کی فلم سٹارز زیبا ، شمیم آراء، رانی، نغمہ، عالیہ، سنگیتا، کویتا،آسیہ، شبنم، دیبا ، بابرہ شریف ، رخسانہ ، بہار او ر نیلو کے ساتھ بھی ادا کاری کے جوہر دکھائے۔ 25سال تک لالی ووڈ پر حکمرانی کرنے والے چاکلیٹ ہیرو وحید مراد 23نو مبر 1983ء کو 45سال کی عمر میں اپنے مالک حقیقی سے جا ملے ۔وحید مراد کی سالگرہ کے موقع پر الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرامات نشر کریگا جبکہ پرنٹ میڈیا میں بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کا اہتمام کیا جائیگا۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
-
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 9 سال بعد انڈسٹری میں واپسی
-
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، بہت محنت کی ہے، تاپسی پنو
-
امریکی اداکارہ نے حماس کے خلاف اسرائیلی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.