ورسٹائل چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی دو اکتوبر کو 78 ویں سالگرہ منائی گئی

جاندار اداکاری ، بہترین ڈائیلاگ ڈلیوری اور خوبصورت شخصیت نے وحید مرادکو سپر سٹار بنا یا

اتوار 2 اکتوبر 2016 15:46

ورسٹائل چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی دو اکتوبر کو 78 ویں سالگرہ منائی گئی

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) فلمی دنیا کے ورسٹائل چاکلیٹی ہیرو اداکار وحید مراد کی دو اکتوبر کو 78 ویں سالگرہ منا ئی گئی۔ اس موقع پر بالی ووڈ کے مختلف فنکاروں کی طرف سے کیک کاٹے گئے اور ان کی فلم انڈسٹری کیلئے خدمات کو سراہا گیا ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اداکار ، پروڈیوسر اور سکرپٹ رائٹر وحید مراد کو ایک عہد ساز شخصیت کہنا غلط نہ ہوگا۔

(جاری ہے)

جاندار اداکاری ، مکالمے کی ادائیگی اور دلکش اظہار سے وحید مراد نے کامیابیوں کی انتہا کو چھوا۔ مسحور کن شخصیت اور بالوں کے سٹائل کی وجہ سے وہ نوجوان نسل کے مقبول ہیرو بنے۔ وحید مراد کی ذات کا سحر تھا کہ مداحوں نے انہیں چاکلیٹی ہیروکا خطاب دیا۔ ہیرا اور پتھر ، ارمان ، عندلیب ، مستانہ ماہی ، جب جب پھول کھلے وحید مراد کی مشہور فلمیں ہیں۔ یہ ان کی سحر انگیز شخصیت کا ہی اثر ہے کہ تین دہائیوں بعد بھی وہ ہر عمر کے افراد میں مقبول ہیں۔

وقت اشاعت : 02/10/2016 - 15:46:39

Rlated Stars :