محرم الحرام کے بعد نئے البم کیلئے کام کروں گا، عارف لوہار

پیر 3 اکتوبر 2016 14:12

محرم الحرام کے بعد نئے البم کیلئے کام کروں گا، عارف لوہار
لاہور۔3 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔03 اکتوبر۔2016ء) نامور گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے بعد گیتوں کی نئی البم کی تیاری اور فوک گائیکی کو فروغ دینے کیلئے کام کروں گا۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے مرحوم والد عالم لوہار نے مجھے اپنے سینئرز اوربڑوں کا ا دب سکھایا تھا۔ میں آج تک ان کی نصیحت پر عمل کر رہا ہوں۔ خدا نے مجھے بھر پور کامیابیوں سے نوازا ہے۔میں اللہ تعالی کی دی گئی نعمتوں کا ہر دم شکر گزار رہتا ہوں۔

وقت اشاعت : 03/10/2016 - 14:12:15

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :