پاکستان ٹیلی ویژن محرم الحرام کی آمدپر خصوصی پروگرام پیش کر ے گا

پیر 3 اکتوبر 2016 16:56

پاکستان ٹیلی ویژن محرم الحرام کی آمدپر خصوصی پروگرام پیش کر ے گا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔03 اکتوبر۔2016ء) پاکستان ٹیلی ویژن روائت کے مطابق محرم الحرام کی آمدپر خصوصی پروگرام پیش کر رہا ہے ۔دیگرپی ٹی وی مراکز کی طرح لاہور سینٹر سے بھی خصوصی نشریات پیش کی جائیں گی ۔پروڈیوسر محسن جعفر مجلسِ شبِ عاشورہ پیش کریں گے جبکہ محفلِ مسالمہ پروڈیوسر اظہر فرید پیش کررہے ہیں اور اس کی ریکارڈنگ میں ملک کے نامور شعرا نے حصہ لیااور میزبانی کے فرائض ڈاکٹر صغریٰ صدف نے انجام دئیے ،پروڈیوسر شوکت چنگیزی یکم سے دس محرم تک پروگرام " صبر کی داستان" پیش کریں گے جس کی تحریر و تحقیق حسن عباس زیدی نے کی ہے،پروڈیوسر رانا کاشف اور پروڈیوسر فرحان مختلف نوحہ خانوں کے نوحے پیش کریں گے ۔

جبکہ "مرثیہ تحت اللفظ" پرپروڈیوسرعابد حسین اور مرثیہ کی "نوتصانیف"پر پروڈیوسر محمد بشیر پروگرام کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

"سوزوسلام "پر مبنی پروگرام پروڈیوسر زنیرہ طارق پیش کریں گی ۔پروگرام" کربلا کی کہانی "پروڈیوسر صفدر سحر پیش کریں گے جس میں کربلا کے مختلف واقعات پیش کئے جائیں گے ۔بچوں کیلئے پروڈیوسر آغا قیصر عباس میدان کربلاکے بچوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پروگرام "کربلا کے پھول "پیش کررہے ہیں۔

پروگرام کربلا کے پھول یکم سے دس محرم تک پیش کیا جائے گا ۔ان میں سے بیشتر پروگرام ریکارڈ کئے جا چکے ہیں اور کچھ کی ریکارڈنگ ابھی جاری ہے ۔جنرل منیجر لاہور سینٹر بشارت خان اور پروگرام منیجر چوہدری افتخار ورک نے امید ظاہر کی ہے کہ لاہور سینٹر کے پروڈیو سرز اس سال بھی اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے محرم الحرام کی خصوصی نشریات میں کلیدی کردار ادا کریں گے ۔
وقت اشاعت : 03/10/2016 - 16:56:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :