پاکستان فلم انڈسٹری نے انڈین فلموں کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کردیا

حکومت انڈین فلموں کی چوری امپورٹ کے حوالے سے پالیسی بنائے'سلمان خان ،کرن جوہر سمیت دیگر بھارتی فنکاروں کے شکرگزار ہیں جہنوں نے پاکستانی فنکاروں کے حق میں آواز بلند کی 'پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور پر امن لوگوں کو پسند کرتا ہے'مصطفی قریشی ،سنگیتا،عرفان کھوسٹ کی پریس کانفرنس

پیر 3 اکتوبر 2016 20:44

پاکستان فلم انڈسٹری نے انڈین فلموں کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کردیا

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 اکتوبر- 2016ء) پاکستان فلم انڈسٹری نے انڈین فلموں کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کردیا ۔حکومت انڈین فلموں کی چوری امپورٹ کے حوالے سے پالیسی بنائے ۔سلمان خان ،کرن جوہر سمیت دیگر بھارتی فنکاروں کے شکرگزار ہیں جہنوں نے پاکستانی فنکاروں کے حق میں آواز بلند کی ۔پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور پر امن لوگوں کو پسند کرتا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار مصطفی قریشی نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ان کے ساتھ میڈم سنگیتا ،پرویز کلیم ،کامران چوہدری،عرفان کھوسٹ ،ملک یونس،ارشد وڑائچ ،گل اکبر آفریدی،ناصر ادیب ،اچھی خانسمیت فلم انڈسٹری وابستہ دیگر اداکاروں اور پروڈیوسرز موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا بھارت نہتے کشمیریوں کو ظلم و ستم کا نشانہ بنا رہا ہے ایل او سی کی کھولے عام خلاف ورزی کررہا ہے ۔

پاکستانی فنکاروں کو 48گھنٹوں میں بھارت چھوڑنے کی دھمکیاں دی جارہی ہے ۔ان حالات کے پیش نظر پاکستان میں انڈین فلموں کی نمائش نا ممکن ہے ۔پاکستان کی فلم انڈسٹری انڈین فلموں کا مکمل بائیکاٹ کرنے کا اعلان کرتی ہے ۔اور سینما مالکان سے بھی اپیل کرتی ہے کہ وہ انڈین فلموں کی نمائش بند کرے ۔انہوں نے مزید کہا کچھ لوگ انڈین فلموں کو دبئی اور لندن سے چوری امپورٹ کررہے ہیں جس سے بھارت کا سالانہ ملین ڈالر مل رہے ہیں انہی پیسوں سے وہ اسلح خرید کر کشمیریوں بھائیوں کا خون بہا رہا ہے ۔ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انڈین فلموں کی چوری و فوری روکا جائے اور اس حوالے پالیسی بنائی جائے۔

وقت اشاعت : 03/10/2016 - 20:44:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :