تائیوانی نژاد امریکی فلمسازآنگ لی نے ڈزنی کی پیشکش مسترد کردی

اتوار 16 اکتوبر 2016 14:20

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2016ء) تائیوانی نژاد امریکی فلمسازآنگ لی نے فلم میولن کی ہدایت کاری کیلئے ڈزنی کی پیشکش کومسترد کردیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق ڈزنی اس فلم کی جلد از تیاری کیلئے کوشاں ہے اورمنتظمین کی خواہش ہے کہ یہ فلم نومبر 2018تک مکمل ہوجائے۔ذرائع کے مطابق فلم کی ہدایت کاری کیلئے آنگ لی سے رابطہ کیا گیاہے تاہم انہوں نے اس پیشکش کو قبول نہیں کیا۔واضح رہے کہ فلم کی کہانی ایک ایسی خاتون کی ہے جو مرد کا روپ دھارکر فوج میں اپنے باپ کی جگہ لینا چاہتی ہیں۔

وقت اشاعت : 16/10/2016 - 14:20:06