ہالی وڈ کامیڈی فلم’’دی باس بے بی‘‘ کا نیا ٹریلر ریلیز ٹام میک گراتھ کی ہدایات میں بننے والی فلم آئندہ برس 31 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

منگل 18 اکتوبر 2016 16:37

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2016ء) ہالی وڈ کی اینی میٹڈ کامیڈی فلم دی باس بے بی کا نیا ٹریلر آگیا۔ فلم آئندہ سال 31 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ ٹام میک گراتھ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم "دی باس بے بی" کی کہانی دو بچوں کی ہے۔

(جاری ہے)

جس میں بڑا بھائی اپنے ننھے غصیلے بھائی سے جیلس دکھائی دیتا ہے۔ لیکن پھر یہ دونوں مل کر اپنے والدین کی جان بچاتے ہیں۔ کامیڈی فلم میں اداکارہ لیزا کڈرو ٬ ایلک بالڈ ون اور دیگر نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ دی باس بے بی آئندہ سال دو ہزار سترہ کو شائقین کے لیے پیش کی جائے گی۔۔

وقت اشاعت : 18/10/2016 - 16:37:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :