بھارتی انتہا پسندتنظیم کی فواد خان کی فلم ریلیز نہ ہونے دینے کی دھمکی

منگل 18 اکتوبر 2016 18:04

بھارتی انتہا پسندتنظیم کی فواد خان کی فلم ریلیز نہ ہونے دینے کی دھمکی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2016ء) بھارتی انتہا پسند تنظیم نے فواد خان کی فلم’اے دل ہے مشکل ‘ریلیز نہ ہونے دینے کی دھمکی دی ہے۔فلم سازوں نے وقت پر فلم ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں فلم کے پروڈیوسرزنے پولیس جوائنٹ کمشنرسیملاقات اور فلم کی ریلیز پر سیکورٹی دینے کا مطالبہ کیا۔بھارتی میڈیا کا مزید کہناتھاکہ انتہا پسندوں کی دھمکی کے بعد مکیش بھٹ اور دیگر فلم پروڈیوسرز کو ممبئی پولیس نے سیکورٹی دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔۔

وقت اشاعت : 18/10/2016 - 18:04:52

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :