کرن جوہر نے بھی انتہا پسندوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

آئندہ کسی بھی فلم میں پاکستانی اداکاروں کو نہ لینے کا اعلان کردیا بھارتی عوام کے جذبات کی قدر کرتا ہوں٬ جس وقت فواد خان کو فلم میں کاسٹ کیا اس وقت دونوں ملکوں کے حالات بہتر تھے اب نہیں کرونگا ٬ کرن جوہر

منگل 18 اکتوبر 2016 19:54

کرن جوہر نے بھی انتہا پسندوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2016ء) بھارتی ہدایت کار کرن جوہر نے بھی انتہاپسند ہندؤوں کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے اور آئندہ کسی بھی فلم میں پاکستانی اداکاروں کو نہ لینے کا اعلان کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ ہدایت کار وفلمساز کرن جوہر نے اپنے حالیہ ویڈیو بیان میں اپنی نئی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ سے متعلق اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی عوام کے جذبات کی قدر کرتا ہوں٬ جس وقت فواد خان کو فلم میں کاسٹ کیا اس وقت دونوں ملکوں کے حالات بہتر تھے لیکن اب آئندہ کسی فلم میں پاکستانی اداکاروں کو کاسٹ نہیں کروں گا۔

کرن جوہر نے ہندو انتہا پسندوں کے آگے گھٹنے ٹیکتے ہوئے ان سے درخواست کی وہ فلم ’’ اے دل ہے مشکل‘‘ کی راہ میں رکاوٹیں نہ ڈالیں کیوں کہ فلم کو مکمل کرنے میں بہت سے بھارتیوں کی محنت بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں نے مجھے اینٹی نیشنل کہا جس پر دکھ ہوا جب کہ میرے لیے سب سے پہلے اپنا ملک ہے اور میرے نزدیک حب الوطنی ظاہر کرنے کا سب سے بہترین ذریعہ محبت پھیلانا ہے جو میں نے سینما کے ذریعے کرنے کی کوشش کی۔واضح رہے کہ پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے باعث ہندو انتہا پسندوں نے نہ صرف پاکستانی فنکاروں کو ملک سے باہر نکلنے کے دھمکیاں دیں بلکہ پاکستانی اداکاروں کی فلموں کی نمائش روکنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔۔

وقت اشاعت : 18/10/2016 - 19:54:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :