اداکارہ لیزا ہیڈن نے پاکستانی نژاد برطانوی شہری سے شادی کرلی

اداکارہ نے فلمی کیرئیر کے عروج پر ہی شادی کرلی ‘شادی کی تقریب تھائی لینڈ کے ساحلی شہر پھکیٹ میں ہوئی

پیر 31 اکتوبر 2016 11:59

اداکارہ لیزا ہیڈن نے پاکستانی نژاد برطانوی شہری سے شادی کرلی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2016ء) بالی ووڈ اداکارہ لیز ہیڈن نے طویل معاشقے کے بعد اپنے قریبی دوست پاکستانی نژاد برطانوی بزنس مین ڈینو لالوانی سے شادی کرلی۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ اداکارہ لیزا ہیڈن نے 2010 میں فلم ’’عائشہ‘‘ سے فلم نگری میں قدم رکھا لیکن کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کرسکیں جب کہ وہ بلاک بسٹر فلم ’’کوئین‘‘ میں بہترین اداکاری کرکے سب کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں جس کے بعد انہوں نے فلم ’’ہاؤس فل 3‘‘ اور ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں اہم کردار ادا کیے تاہم اب اداکارہ نے فلمی کیرئیر کے عروج پر ہی شادی کرلی ہے۔

لیزا ہیڈن نے طویل معاشقے کے بعد اپنے قریبی دوست پاکستان نڑاد برطانوی بزنس مین ڈینو لالوانی سے شادی کی اور دونوں کی شادی کی تقریب تھائی لینڈ کے ساحلی شہر پھکیٹ میں ہوئی جس میں رشتے داروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی جب کہ اس موقع پر اداکارہ نے سفید رنگ کی میکسی اور ڈینو لالوانی نے ہاف وائٹ پینٹ کوٹ زیب تن کیے ہوئے تھا۔اداکارہ لیزا ہیڈن نے اپنی شادی کی تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کی جس پر ساتھی اداکاروں اور مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 31/10/2016 - 11:59:59

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :