ماریہ کیری کی ارب پتی منگیتر سے منگنی ٹوٹ گئی

پیر 31 اکتوبر 2016 16:01

ماریہ کیری کی ارب پتی منگیتر سے منگنی ٹوٹ گئی
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اکتوبر2016ء) امریکی گلوکارہ ماریہ کیری کی اپنے ارب پتی منگیتر سے منگنی ٹوٹ گئی ۔ماریا کیری اپنی منگنی کے ٹوٹنے کے انداز سے بے حد دلگرفتہ ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ انھیں سمجھ نہیں آ رہی کہ ان کے منگیتر آسٹریلوی بزنس مین جمیز پارکر نے انہیں بیچ منجدہار ایسے کیسے چھوڑ دیا۔

(جاری ہے)

ماریا نے اپنی منگنی کے ٹوٹنے کی اطلاع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ جمیز سے محبت کرتی ہیں اور اس سے شادی کرنے والی تھیں کہ ایسا ہو گیا ٬جمیز نے سب کے سامنے اس کی تضحیک کی اورشور شرابا کیا جس کی بنیاد محض شک تھا۔جمیز سے جب پوچھا گیا تو اس نے کہا کہ بس بہت ہو گیا تھا مجھے تو اپنے بچوں کی مناسب دیکھ بھال کا وقت نہیں مل رہا تھا۔

وقت اشاعت : 31/10/2016 - 16:01:29