مہیش بھٹ اپنی بیٹی عالیہ کی فلم بچانے کیلئے میدان میں آگئے

عالیہ کی جس فلم کو بچانے کے لئے مہیش بھٹ کو میدان آنا پڑا وہ فلم خواتین کے موضوع پر بنائی گئی ہے

پیر 31 اکتوبر 2016 18:33

مہیش بھٹ اپنی بیٹی عالیہ کی فلم بچانے کیلئے میدان میں آگئے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اکتوبر2016ء) فلم سازاور ہدایت کار مہیش بھٹ اپنی بیٹی عالیہ بھٹ کی فلم کو بچانے کے لئے میدان میں آگئے۔

(جاری ہے)

عالیہ کی فلم ودیا بالن کی فلم ’’کہانی ٹو‘‘ کے ساتھ ریلیز ہونے والی تھی جو کہ خواتین کے موضوع پر بنائی گئی ہے جب کہ عالیہ بھٹ کی فلم بھی خواتین کے موضوع پرہے جس سے عالیہ کو بہت امیدیں وابستہ ہیں اوران کے والد نہیں چاہتے تھے کہ دونوں فلمیں ایک ساتھ ریلیز ہوں اس لئے مہشن بھٹ کو میدان میں آنا پڑا اورانہوں نے عالیہ کی فلم کے فلمساز جو ان کے دوست ہیں اٴْن سے فلم کی ریلیز کی تاریخ آگے بڑھوادی۔۔

وقت اشاعت : 31/10/2016 - 18:33:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :