فلم دیکھے بغیر ہی ابھیشک نے اپنی اہلیہ ایشوریہ کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

کرن جوہر اورفلم کی پوری ٹیم سے بہت خوش ہوں٬فلم کی کامیابی کے لیے نیک تمناں کا اظہارکرتا ہوں٬بالی ووڈ ہیرو کی گفتگو

اتوار 6 نومبر 2016 13:50

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2016ء) بالی ووڈ فلم اے دل ہے مشکل سینیما گھروں میں اپنی کاسٹ اور اداکاروں کی بہترین پرفارمنس کے باعث خاصی پسند کی جارہی ہے اور اب اس فہرست میں ابھیشیک بچن بھی شامل ہوگئے جنہوں نے فلم تونہیں دیکھی لیکن اپنی اہلیہ ایشوریا کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیشیک بچن سے جب فلم اے دل ہے مشکل کے بارے میں پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے میں ابھی تک فلم نہیں دیکھ سکا کیونکہ آج کل اپنی فٹبال ٹیم کے ساتھ بہت مصروف ہوں تاہم آئندہ ہفتے یہ فلم ضروردیکھوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب اے دل ہے مشکل کی شوٹنگ جاری تھی تو فلم کے کچھ حصے ضرور دیکھے تھے جن میں ایشوریا نہایت خوبصورت اورحسین لگ رہی تھیں۔

(جاری ہے)

ابھیشیک بچن کا کہنا تھا کہ مایہ ناز ہدایتکار و پروڈیوسرکرن جوہر اورفلم کی پوری ٹیم سے بہت خوش ہوں اور ان فلم کی کامیابی کے لیے نیک تمناں کا اظہارکرتا ہوں۔واضح رہے کہ اداکارہ ایشوریا کو فلم اے دل ہے مشکل میں رنبیرکپورکے ساتھ بوس و کنارکے مناظردیکھ کر بچن خاندان کی جانب سے خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جب کہ اس حوالے سے ایشوریا کا کہنا ہے کہ بولڈ مناظر فلم کی ڈیمانڈ تھے٬ وہ کئی برسوں سے بالی ووڈ سے وابستہ ہیں اور وہ اچھی طرح جانتی ہیں کہ کسی بھی کردار میں خود کو کیسے ڈھالا جاتا ہے۔

وقت اشاعت : 06/11/2016 - 13:50:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :