کبھی کسی اداکارہ سے موزانہ نہیں کیا٬ عائشہ عمر

اپنی طرف سے سوفیصد رزلٹ دینے کے لیے کسی قسم کی کسر نہیں چھوڑتی٬انٹرویو

اتوار 6 نومبر 2016 13:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2016ء)کامیڈی ڈرامہ بلبلے سے شہرت کی بلندوں کو چھونے والی اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ کبھی کسی اداکارہ سے موزانہ نہیں کرتی مگر اپنی طرف سے سوفیصد رزلٹ دینے کے لیے کسی قسم کی کسر نہیں چھوڑتی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پرستار مجھے اداکارہ٬ گلوکارہ اور ماڈل کے روپ میں پسند کرتے ہیں٬ بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ کسی فنکار کو بیک وقت اتنی حیثیتوں سے سراہا جائے۔

(جاری ہے)

اپنا کسی دوسرے سے موازانہ نہیں کرتی اورنہ ہی کبھی اس بارے میں سوچا٬میں خود سے ہی مقابلہ کرتی ہوں۔ میں اپنی طرف سے سوفیصد رزلٹ دینے کے لیے کسی قسم کی کسر نہیں چھوڑتی٬ اب میں کتنا اچھا پرفارم کیا ہے تو اس کا فیصلہ دیکھنے والوں پر چھوڑ دیتی ہوں۔ فلم کراچی سے لاہور میں میری اداکاری کے ساتھ پلے بیک سنگر کے طور پر بھی سراہا گیا۔ اپنے ہی گائے ہوئے گانے پر پرفارم کرنا بہت اچھا لگا تھا٬ مستقبل میںبھی اس سلسلہ کو جاری رکھوں گی۔
وقت اشاعت : 06/11/2016 - 13:50:25