معاشرتی مسائل پرمبنی فلمیں بنانے کی ضرورت بڑھ رہی ہے٬ مصطفی قریشی

منگل 8 نومبر 2016 11:41

معاشرتی مسائل پرمبنی فلمیں بنانے کی ضرورت بڑھ رہی ہے٬ مصطفی قریشی
لاہور۔8 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2016ء)اداکار مصطفی قریشی نے کہا ہے کہ اس وقت معاشرتی مسائل پرمبنی فلمیںبنانے کی ضرورت بڑھ رہی ہے۔

(جاری ہے)

اب جو بھی فلمساز ان مو ضوعات پر فلمیں بنائے گا اس کی فلم عوام کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جو فلمساز بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کا انتظار کر تے رہے ہیں اب موقع ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ نئی معیاری اردو فلموں کا آغاز کریں۔اس سے جدید سینمائوں کو بھی فائدہ ہوگا اور فلم انڈسٹری کے مقام میں بھی بہتری آئے گی۔

وقت اشاعت : 08/11/2016 - 11:41:17

Rlated Stars :