سینئر گلوکار اے نیئر کی آخری رسومات ادا کردی گئیں،آبائی قبرستان میں سپرد خاک

اتوار 13 نومبر 2016 14:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2016ء) سینکڑوں گیتوں کو مدھر سر دینے والے اے نیئر کی آخری رسومات ادا کردی گئیں، آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تیس سال سے زائد عرصے تک بے شمارفلموں میں آواز کا جادو جگانے والے معروف پلے بیک سنگر اے نیئر حرکت قلب بند ہونے سے چھیاسٹھ سال کی عمر میں گزشتہ روز لاہور میں انتقال کر گئے تھے جن کی آخری رسومات اتوار کو ادا کردی گئیں جس کے بعد انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، مدھر آواز کے مالک اے نیئر نے اپنے فنی سفر کا آغاز انیس سو چوہتر میں فلم بہشت سے کیا۔

تیس سال سے زائد عرصے پر محیط فلمی کیرئیر میں انہوں نے کئی لازوال گیت گائے۔ اے نیئر کے کئی گیت آج بھی مقبول ہیں۔ 80کی دہائی میں ان کے گیتوں کو بہت مقبولیت ملی۔اے نیئر کو بہترین گلوکار کی حیثیت سے پانچ نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ شوبز کی شخصیات کا کہنا ہے کہ اے نیئر عظیم گلوکار ہی نہیں عظیم انسان بھی تھے۔ سینئر گلوکار کافی عرصہ سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے جو بالآخر ہمت ہار گئے۔ انہوں نے سوگواران میں تین بیٹیاں اور بیوہ کو چھوڑا ہے۔ ان کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی۔
وقت اشاعت : 13/11/2016 - 14:40:54