وبز خبریں **

فنٹاسٹک بیسٹ اینڈ ویئر ٹو فائنڈ دیم 18 نومبر کو نمائش کیلئے پیش ہو گی

اتوار 13 نومبر 2016 14:40

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2016ء)ہیری پوٹر سیریز کی مصنفہ جے کے رولنگ کے ناول پر مبنی فلم فنٹاسٹک بیسٹ اینڈ ویئر ٹو فائنڈ دیم اپنا جادوئی رنگ بکھیرنے کے لئے تیار ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فلم فنٹا سٹک بیسٹ اینڈ ویئر ٹو فائنڈ دیم اٹھارہ نومبر کو بڑے پردے کی زینت بنے گی ، فلم کی کہانی ہیری پوٹر کی پیدائش سے 70برس پہلے کے دور پر مبنی ہے۔ جس میں ہیری پوٹر کے زمانے میں موجود جادوئی ہتھیاروں اور کتابوں کا ماضی دکھایا جائے گا۔

وقت اشاعت : 13/11/2016 - 14:40:57