عمران خان میرے آئیڈیل ہیں ‘ اگر وزیر اعظم بن گئے تو پاکستان ضرور جائوں گا

بھارت کے معروف اداکار انیل کپور کی میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 19 نومبر 2016 18:48

عمران خان میرے آئیڈیل ہیں ‘ اگر وزیر اعظم بن گئے تو پاکستان ضرور جائوں گا
مانچسٹر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2016ء) بھارتی معروف اداکار انیل کپور نے کہاہے کہ اگر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان وزیراعظم بن گئے تو وہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مانچسٹر میں عمران خان نے اپنے دوست کی بہن کی شادی میں شرکت کی جبکہ اس موقع پر بھارتی اداکار انیل کپور بھی موجود تھے اور انہوں نے اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کی تعریف کے پل باندھتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ان کے آئیڈیل ہیں اور اگر وہ وزیراعظم بن گئے تو میں پاکستان ضرور جائوں گا۔اس موقع پر ’گو نواز ‘کے نعرے بھی لگائے گئے۔

وقت اشاعت : 19/11/2016 - 18:48:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :