کیٹ ونسلیٹ کی فلم کولیٹرل بیوٹیکا نیا ٹریلر،16دسمبر کو ریلیز ہو گی

اتوار 4 دسمبر 2016 14:20

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) معروف اداکار وِل اسمتھ اور اداکارہ کیٹ ونسلیٹ کی نئی ہالی ووڈڈرامہ فلم کولیٹرل بیوٹی کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈیوڈ فرینکل کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی نیو یارک سے تعلق رکھنے والے ایڈورٹائزنگ ایگزیکٹیو کے گرد گھومتی ہے جو ایک حادثے کے بعد خود کو سنبھالنے کی کوشش کرتا ہے۔فلم میں مرکزی کردار معروف اداکار وِل اسمتھ ، اداکارہ کیٹ ونسلیٹ اورہیلن میرن نبھارہی ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں کیرا نائٹلے، ایڈورڈ نورٹن، مائیکل پینا اور نومی ہیرس شامل ہیں۔مائیکل شوگر کی پروڈیوس کردہ یہ فلم وارنر برادرز پکچرز کے بینر تلے 16دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 04/12/2016 - 14:20:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :