راولپنڈی: شراب برآمدگی کیس میں اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی عدم پیشی پر عدالت برہم

ہفتہ 17 دسمبر 2016 14:42

راولپنڈی: شراب برآمدگی کیس میں اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی عدم پیشی پر عدالت برہم
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2016ء) راولپنڈی کی مقامی عدالت نے شراب برآمدگی کیس میں اداکارہ عتیق اوڈھو کی عدم پیشی پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ فاضل جج نے ملزمہ کو آئندہ سماعت پر اسسٹنٹ کلکٹر کسٹم کی عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

راولپنڈی کے سول جج وقار منصور نے اداکارہ عتیقہ اوڈھو کیخلاف شراب برآمدگی کیس کی سماعت کی۔ فاضل جج نے ملزمہ کی عدم حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور سماعت بغیر کارروائی بائیس دسمبر تک ملتوی کر دی۔عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ملزمہ اسسٹنٹ کلکٹر کسٹم راولپنڈی کے سامنے حاضری یقینی بنائیں۔

وقت اشاعت : 17/12/2016 - 14:42:48