کرنسی سمگلنگ کیس ، ٹاپ ماڈل ایان علی عدالت میں پیش ہوگئیں

ہفتہ 17 دسمبر 2016 19:02

کرنسی سمگلنگ کیس ، ٹاپ ماڈل ایان علی عدالت میں پیش ہوگئیں
راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء) کرنسی سمگلنگ کیس میں ملوث ٹاپ ماڈل ایان علی عدالتی حکم پر عدالت میں پیش ہوگئیں ۔

(جاری ہے)

کرنسی سمگلنگ کیس میں ملوث ماڈل ایان علی گذشتہ تین سماعت سے عدالت میں پیش نہیں ہو رہی تھیں جس پر کسٹم عدالت کے جج نے گذشتہ سماعت پر ماڈل ایان علی کے وکیل کو سخت ہدایت کی تھی کہ ایان علی کو اگلی سماعت پر عدالت حاضری کا پابند بنایا جائے ۔ ہفتہ کو سماعت کے موقع پر ماڈل ایان علی اپنے وکیل سردار لطیف کھوسہ کے ہمراہ ضلع کچہری راولپنڈی آئیں تاھم ٹرائل جج شیراز کیانی کے رخصت پر ہونے کے باعث ایان علی ڈیوٹی جج شکیل احمد کی عدالت میں پیش ہوئیں ۔عدالت نے ایان علی کیس کی آئندہ سماعت 06 اپریل تک ملتوی کر دی۔

وقت اشاعت : 17/12/2016 - 19:02:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :