زید خان ، انیل کپور کو تھپڑ مارنے پر شرمسار

پیر 24 نومبر 2008 13:16

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 24نومبر 2008 ء) بالی ووڈ کے اداکار زید خان نے سبھاش گھائی کی فلم یووراج میں ایک سین کی نظر بندی کیلئے انیل کپور کو تھپڑ مارنا تھا ، اس بارے میں زید کا کہنا ہے کہ انہیں انیل کپور کو تھپڑ مار کر بہت شرمندگی ہوئی لیکن یہ کرداری کا حصہ تھا اسلئے انہیں کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں کبھی انیل کپور کو تھپڑ ماروں گاکیونکہ میں انیل کو اپنا بڑا بھائی سمجھتا ہوں اور وہ بہت تجربہ کار اداکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ بذات خود مجھے ایسا کرنے سے بہت شرمندگی ہوئی لیکن اداکاری میں ہر قسم کا رول کرنا پڑتا ہے۔

وقت اشاعت : 24/11/2008 - 13:16:21

Rlated Stars :