پاکستان میں بالی ووڈ فلم پر پابندی ختم،بھارتی اسٹارز خوش

فن کا مظاہرہ دنیا بھر میں جاری رہنے پر یقین رکھتی ہیں، پریانکا چوپڑا

بدھ 21 دسمبر 2016 21:10

پاکستان میں بالی ووڈ فلم پر پابندی ختم،بھارتی اسٹارز خوش
لاہور، ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 دسمبر2016ء) پاکستان میں بھارتی فلموں پر پابند ی ختم کرنے کے فیصلے کے بعدبالی ووڈ اسٹارز کافی خوش نظر آرہے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فیصلے کو خوش آئندقرار دیتے ہوئے فلم اسٹار پریانکا چوپڑ ا کا کہنا تھا کہ وہ فن کا مظاہرہ دنیا بھر میں جاری رہنے پر یقین رکھتی ہیں۔

(جاری ہے)

کاجول نے بھی پاکستانی سنیما مالکان کے اقدام پر خوشی کا اظہار کیا اور اس کو فلمی صنعت کیلئے ایک بہتر عندیے سے تعبیر کیا۔

کاجول کا کہنا تھا کہ کسی بھی جگہ جہاں پر فلمی صنعت کی بنیاد رکھی جاتی ہے اور جہاں اس کو مثبت اشارے ملتے ہیں، وہ اس کی حمایت میں ہیں۔واضح رہے پاکستان میں سنیما مالکان کی جانب سے بھارتی فلموں کی اسکریننگ پر سے پابندی کے خاتمے کا اعلان کیا گیا تھا۔
وقت اشاعت : 21/12/2016 - 21:10:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :