برطانوی شہزادے ہیری کی افریقہ سے محبت پر فلم ریلیز

جمعرات 22 دسمبر 2016 13:48

برطانوی شہزادے ہیری کی افریقہ سے محبت پر فلم ریلیز
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء) برطانوی شہزادے ہیری کی افریقہ سے محبت کے اظہار کی عکاسی کرتی ایک نئی دستاویزی فلم ریلیز کردی گئی۔ دستاویزی فلم میں ہیری نے اپنے افریقی ممالک کے دورے کے تجربات شیئر کئے۔

(جاری ہے)

برطانوی شہزادہ ہیری نے اپنے بڑوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جنوبی افریقی ملک لیسوتھومیں ایک دہائی قبل انسانی امداد کیلئے ایک ادارہ قائم کیا اور اب وہ اس ادارے سے حاصل ہونے والے نتائج سے بہت خوش ہیں۔

اسی خوشی کا اظہار انہوں نے اپنی نئی دستاویزی فلم میں کیا جو برطانیہ میں ریلیز کردی گئی ہے۔ شہزادہ ہیری نے پہلی بار لیسوتھوکا سفردوہزارچارمیں کیا۔ ہیری نے وہاں جانے کاارادہ وہاں کے بچوں کی ابتر حالت دیکھ کر کیا۔ ان کا ادارہ لیسوتھومیں ایچ آئی وی سمیت مختلف بیماریوں میں علاج معالجے کی سہولیات فراہم کررہا ہے۔
وقت اشاعت : 22/12/2016 - 13:48:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :