امریکہ ، اوپری واینفری100بااثر خواتین میں سر فہرست

اتوار 7 دسمبر 2008 12:29

واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین07دسمبر2008 ) امریکن ٹی وی کی مشہور اینکراوپری واینفری کو بااثر خواتین میں سر فہرست قرار دیا گیا ہے۔امریکا کے فلمی جریدہ نے ہالی وڈ کی سو بااثر خواتین کی سالانہ فہرست جاری کی ہے جس کے تحت رپورٹر اوپری واینفری کو سب سے زیادہ بااثر خاتون قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

باریر انکارپورٹڈ کی چئیر مین اوپری واینفری کو یہ اعزاز ان کے ثقافتی اثر کی وجہ سے دیا گیا۔دوسری جانب انجیلا جولی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراوٴں میں سر فہرست رہیں۔انجیلا جولی ایک فلم کا معاوضہ پندرہ ملین ڈالر وصول کرتی ہیں۔جبکہ جولیا رابرٹس اور ریزی وتھر سپون ان سے پیچھے ہیں۔

وقت اشاعت : 07/12/2008 - 12:29:55

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :