کافی ترک، جم اور پوری نیند، پریانکا چوپڑا کا 2017 کا پلان

اداکارہ نے نئے سال کو بھرپور طریقے سے منانے کے ساتھ 2017 کے لئے اپنا پلان بھی جاری کردیا

جمعرات 29 دسمبر 2016 16:33

کافی ترک، جم اور پوری نیند، پریانکا چوپڑا کا 2017 کا پلان
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 دسمبر2016ء) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا ان دنوں اپنے ہالی ووڈ پراجیکٹس کی وجہ سے خاصی مصروف ہیں اور عموماً نئے سال کی خوشیاں نہیں مناتیں لیکن اس بار اداکارہ نے نئے سال کو بھرپور طریقے سے منانے کے ساتھ 2017 کے لئے اپنا پلان بھی جاری کردیا جس میں سرفہرست اپنے وزن پر توجہ دینا ہے۔

(جاری ہے)

ایک امریکی آن لائن جریدے کے مطابق بھارتی اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ عام طور پر نئے سال کی خوشیاں نہیں مناتی لیکن اس بار نئے سال کی خوشیاں بھارتی شہر گوا میں اپنے قریبی دوستوں اور گھر والوں کے ساتھ بھرپور طریقے سے منائوں گی اداکارہ کا کہنا تھا کہ رات کو جاگ کر نئے سال کی آمد کے لمحے کو بھرپور طریقے سے محظوظ بنانے کے ساتھ اپنا قیمتی وقت اپنے پیاروں کے ساتھ گزارنا چاہتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرا وزن ہمیشہ سے مسئلہ رہا ہے اس لئے میں کافی چھوڑنا چاہتی ہوں، پوری نیند لینا چاہتی ہوں اور جم جانے کے قابل ہونا چاہتی ہوں۔یہ میرا نئے سال کا منصوبہ ہے ، مجھے پورا یقین ہے کہ میں اپنا عہد پورا نہیں کر سکوں گی لیکن میں اس کی کوشش ضرور کروں گی۔
وقت اشاعت : 29/12/2016 - 16:33:51