ڈرامہ ایکٹر بل بتوڑی سے شہرت پانے والی نصرت آراء بیگم کے علاج کا سارا خرچ بیت المال اٹھائیگا

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے ایک سرکاری لیٹر نصرت آراء بیگم کو دیا جائے گا، جسے دکھا کر وہ کسی بھی ہسپتال میں اپنا علاج کرواسکیں گی

جمعرات 5 جنوری 2017 21:17

ڈرامہ ایکٹر بل بتوڑی سے شہرت پانے والی نصرت آراء بیگم کے علاج کا سارا خرچ بیت المال اٹھائیگا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2017ء) بچوں کے مشہور ڈرامے 'عینک والا جن' سے شہرت حاصل کرنے والی 'بل بتوڑی' یعنی نصرت آرائ بیگم ان دنوں کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزار رہی ہیں، گذشتہ روز ان پر فالج کا اٹیک ہوا، جس کے باعث ان کی بائیں ٹانگ متاثر ہوئی۔اور اب اچھی خبر یہ ہے کہ بیت المال نے 'بل بتوڑی' کے علاج معالجے کے اخراجات اٹھانے کی یقین دہانی کروادی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے نصرت آرائ بیگم 6 لاکھ روپے تک کا علاج معالجہ کسی بھی ہسپتال سے کرواسکیں گی، جس کا خرچہ بیت المال سے ادا کیا جائے گا۔اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے ایک سرکاری لیٹر نصرت آرائ بیگم کو دیا جائے گا، جسے دکھا کر وہ کسی بھی ہسپتال میں اپنا علاج کرواسکیں گی۔دوسری جانب نصرت آرائ کا مطالبہ ہے کہ انھیں رہائش کے لیے ایک مکان فراہم کیا جائے، کیونکہ اس وقت وہ ایک کمرے کے چھوٹے سے مکان میں رہائش پذیر ہیں۔

وقت اشاعت : 05/01/2017 - 21:17:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :