شاہ رخ کیلئے ہر تیک روشن کا جذباتی پیغام

شاہ رخ مجھے امید ہے کہ ایک استاد ہونے کی حیثیت سے آپ مجھے پھر اپنی فلم 'رئیس' سے متاثر کریں گے، ہرتیک

بدھ 25 جنوری 2017 20:44

شاہ رخ کیلئے ہر تیک روشن کا جذباتی پیغام
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2017ء) بولی وڈ اداکاروں کی فلمیں مدمقابل ریلیز ہوں تو ان کے تعلقات بھی کچھ حد تک خراب ہونا شروع ہوجاتے ہیں، تام شاہ رخ خان اور ہریتھک روشن کی دوستی پر ان کی فلموں کی ایک ساتھ ریلیز کا کوئی اثر نظر نہیں آتا۔51 سالہ شاہ رخ خان اور 43 سالہ ہریتھک روشن کو ہمیشہ سے بولی وڈ میں ایک دوسرے کا کافی اچھا دوست مانا جاتا ہے۔

تاہم جب شاہ رخ خان نے اپنی فلم 'رئیس' کو ہریتھک روشن کی فلم 'قابل' کے مدمقابل ریلیز کرنے کا اعلان کیا، تو سب کا خیال تھا کہ شاید یہ دوستی اب پہلے جیسی نہیں رہے گی۔لیکن ہریتھک روشن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہ رخ کے لیے ایک جذباتی پیغام شیئر کرکے ان تمام افواہوں کو بے بنیاد ثابت کردیا۔

(جاری ہے)

ہریتھک کا کہنا تھا، 'شاہ رخ مجھے امید ہے کہ ایک استاد ہونے کی حیثیت سے آپ مجھے پھر اپنی فلم 'رئیس' سے متاثر کریں گے اور ایک طالب علم ہونے کی حیثیت سے مجھے امید ہے کہ فلم 'قابل' دیکھ کر آپ کو مجھ پر فخر ہوگا'۔

اس کے جواب میں شاہ رخ خان نے کہا کہ 'ہریتھک کاش دونوں فلموں کی ایک ساتھ ریلیز کو روکا جاسکتا، سنجے گپتا، تمہیں، یامی گوتم اور تمہارے والد کو میرا پیار، قابل بہترین فلم ہوگی'۔فلم 'قابل' میں ہریتھک روشن نے ایک نابینا شخص کا کردار ادا کیا ہے، جو اپنی اہلیہ کے ساتھ نہایت مطمئن زندگی گزار رہا تھا، تاہم ان کے ساتھ کچھ بٴْرا ہونے کے بعد وہ ولن سے انتقام لے گا۔دوسری جانب فلم 'رئیس' میں شاہ رخ خان نے ایک گجراتی گینگسٹر کا کردار ادا کیا ہے، جو منشیات کے کاروبار میں ملوث ہے، اس فلم میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے شاہ رخ کی اہلیہ کا کردار ادا کیا۔
وقت اشاعت : 25/01/2017 - 20:44:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :