بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ’بہو بلی‘کے سیکوئل ’بہوبلی ٹو‘کا نیا پوسٹرجاری

ہفتہ 28 جنوری 2017 16:27

بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ’بہو بلی‘کے سیکوئل ’بہوبلی ٹو‘کا نیا پوسٹرجاری
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2017ء) بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ’بہو بلی‘کے سیکوئل ’بہوبلی ٹو‘کا نیا پوسٹرجاری کردیا گیا۔فلم کے اہم کردارکٹپ با نے آخر ’بہو بلی‘ کو کیوں قتل کیا،اس راز کو جاننے کے لیے کچھ انتظار کرنا پڑے گا کیونکہ اس فلم کا اگلا حصہ جلد ہی سنیما گھرو ں کی زینت بنے گا۔

(جاری ہے)

ایس ایس راج مرلی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کے پہلے حصے کو شائقین نے بے حد پسند کیا اور اس فلم کو قومی ایوارڈ سے بھی نوازا گیاتاہم اب اس فلم کا سیکوئل رواں سال ریلیز کیا جائے گا۔

اس فلم میں پرابھاس اورانوشکا شیٹھی اہم مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں رانا ڈگوبتی، کناڈا، سدیپ، رمیا کرشنن، نصراور تمنا بھی شامل ہیں۔واضح رہے بڑے بجٹ سے بنائی جانے والی یہ فلم رواں سال28اپریل کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 28/01/2017 - 16:27:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :