تھرلر فلم ’کولائیڈ‘کی نئی جھلکیاں جاری

اتوار 29 جنوری 2017 13:31

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جنوری2017ء) ایکشن فلموں کے دیوانے تیار ہوجائیں کیونکہ تھرل سے بھرپور امریکن۔جرمن فلم ’کولائیڈ‘ کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ایرن کریوے کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو جرائم پیشہ افراد کے گروہ میں شامل ہوجاتا ہے لیکن پھر اسے اس دلدل سے نکلنے کیلئے کافی جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں نکولس ہالٹ،فیلیسیٹی جانز،انتھونی ہوپکنز،بین کنگزلے اور مائیکل ایپ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔جول سلور کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 24فروری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 29/01/2017 - 13:31:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :