ماہ نور کی مری اور آزاد کشمیرمیں ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ میں حصہ لینے کے بعد لاہور واپسی

منگل 31 جنوری 2017 12:33

ماہ نور کی مری اور آزاد کشمیرمیں ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ میں حصہ لینے کے بعد لاہور واپسی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2017ء) اداکارہ ماہ نور مری اور آزاد کشمیرمیں نئی بننے والے ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ میں حصہ لینے کے بعد لاہور واپس پہنچ گئیں ۔ ذرائع کے مطابق ادکارہ ماہ نور ایک نجی ٹی وی چینل کی ڈرامہ سیریل میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں ۔

(جاری ہے)

مذکورہ ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ آزاد کشمیر اور دیگر سرد مقامات پر ہوئی جس میں اداکارہ نے اپنے حصے کے سین کی عکس بندی میں حصہ لیا ۔ ما ہ نور گزشتہ دس روز سے اس پروجیکٹ کے لئے مری ، آزاد کشمیر میں ریکارڈنگ میں مصروف تھیں اور سرد علاقوں میں اپنا کام مکمل کروانے کے بعد وہ لاہور واپس پہنچ گئی ہیں۔

وقت اشاعت : 31/01/2017 - 12:33:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :