ٹیلر سوئفٹ گلوکار زین ملک کی مداح ہوگئیں

بدھ 1 فروری 2017 12:56

ٹیلر سوئفٹ گلوکار زین ملک کی مداح ہوگئیں
لندن ۔ یکم فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2017ء) امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ گلوکار زین ملک کی مداح ہوگئیں۔ ٹیلر سوئفٹ نے حال ہی میں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ زین ملک شاندار ہیں اور وہ ان کی صلاحیتوں کی اس قدر معترف ہیں کہ اگر وہ چاہئیں تو وہ عمر بھر کے لئے ان کے ساتھ مل کر گانے کو تیار ہیں۔

(جاری ہے)

ٹیلر نے کہا کہ وہ ایک عرصہ سے زین کو سن رہی تھیں ان کی آواز واقعی غیر معمولی ہے اور وہ ایک خاص گلوکار ہیں۔ انہیں ان کے ساتھ کام کرکے بے حد خوشی ہوگی۔

وقت اشاعت : 01/02/2017 - 12:56:27

Rlated Stars :