’’فکرے ٹو‘‘میں میرا کردار تبدیل نہیں ہوگا، ریچا چڈا

جمعہ 17 فروری 2017 13:17

’’فکرے ٹو‘‘میں میرا کردار تبدیل نہیں ہوگا، ریچا چڈا
کیلیفورنیا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) بالی وڈ اداکارہ ریچا چڈا نے کہا ہے کہ فلم ’’فکرے ٹو‘‘میں ان کا کردار تبدیل نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایکک تقریب کے موقع پر اداکارہ نے کہا کہ فلم ’’فکرے ٹو‘‘ کی کہا نی اور تخلیق پہلی فلم سے یکسر مختلف ہے تاہم اس میں ان کا کردار تبدیل نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ فلم مزاح سے بھرپور ہے جس سے مداح بہت لطف اندوز ہوں گے۔ریچا چڈا نے کہا کہ فلم ’’فکرے ‘‘ نے نئی چہرے ہونے کے باوجود اچھا کاروبار کیا،اس کا سیکوئل بھی اپنی روایت کو برقرار رکھے گا۔اس موقع پر ادکار علی فاضل نے کہا کہ سیکوئل کو حقیقی خطرہ لاحق ہوتا ہے کیونکہ مداحوں کو اس سے بہت سی توقعات وابستہ ہوتی ہیں۔

وقت اشاعت : 17/02/2017 - 13:17:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :