گلوکارہ شانیہ ٹوئن کی نئے البم کے ساتھ 15 سال بعد گلوکاری کی دنیا میں واپس

پیر 27 فروری 2017 12:35

گلوکارہ شانیہ ٹوئن کی نئے البم کے ساتھ 15 سال بعد گلوکاری کی دنیا میں واپس
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) معروف امریکی گلوکارہ شانیہ ٹوئن اپنے گانوں کے نئی البم کے ساتھ 15 سال بعد گلوکاری کی دنیا میں واپس آ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

شانیہ نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ ان کے گانوں کا نیا البم’’ہو گونا بی یوآر گرل‘‘ان کی احساسات کا ترجمان ہے جو ان کو اپنی شادی کے بعد تلخ تجربات سے حاصل ہوئے،انہوں نے کہ یہ جذبات وہ ہیں جن میں آپ کو احساس دلایا جاتا ہے کہ آپ دوسرے درجے کے انسان ہیں اور آپ کی کسی کی زندگی میں کوئی خاص اہمیت نہیں ہے۔

51 سالہ شانیہ نے 68 سال کے میوزک پروڈیوسر اور ڈائریکٹر رابرٹ مٹ لانگ سے شادی کی جس نے شانیہ کو ان کی سابق گہری سہیلی میری این تھیبائوڈ سے معاشقے کے بعد مئی 2008 میں چھوڑ دیا۔شانیہ نے بعد میں اپنی اسی دوست کے سابق شوہر فیڈرک تھیوبارڈ سے شادی کر لی تھی۔پانچ مرتبہ گریمی ایورڈ حاصل کرنے والی شانیہ نے کہا کہ وہ اب ایک مختلف گلوکارہ ہے اپنے گانوں کے لئے شاعری نے ان کے لئے تھراپی (علاج)کا کا م کیا ہے۔ ان کا سارا درد اور کرب گیت نگاری میںسمیٹ آیا ہے۔
وقت اشاعت : 27/02/2017 - 12:35:05

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :