شوٹنگ میں مصروفیت ،علی ظفر پی ایس ایل کی اختتامی تقریب میں پرفار م نہیں کرینگے

جمعہ 3 مارچ 2017 23:58

شوٹنگ میں مصروفیت ،علی ظفر پی ایس ایل کی اختتامی تقریب میں پرفار م نہیں کرینگے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مارچ2017ء) گلوکار علی ظفر نے کہا ہے کہ فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہونے کے باعث پاکستان سپر لیگ کی اختتامی تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ نہیں کر سکوں گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر قومی گلوکار علی ظفر نے کہا کہ شیڈول کے مطابق آج کل فلموں کی شوتنگ جاری ہے شوٹنگ کے باعث شدید مصروف ہوں اس لئے پی ایس ایل کی اختتامی تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ نہیں کر سکوں گا۔ انہوں نے کہ اکہ پی ایس ایل کا فائنل لاہورمیں ہونا پاکستانی عوام کیلئے خوشیوں کی آمد ہے خواہش ہمارے کھیل کے میدان پھر سے سج جائیں گے۔ (عابد شاہ)

وقت اشاعت : 03/03/2017 - 23:58:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :