آفرین پری اور ارباز خان کی پشتو فلم ’’ پیدا گیر ‘‘ 17مارچ کو ریلیز کر دی جائے گی

بدھ 8 مارچ 2017 13:40

آفرین پری اور ارباز خان کی پشتو فلم ’’ پیدا گیر ‘‘ 17مارچ کو ریلیز کر دی جائے گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2017ء) اداکارہ آفرین پری ،اداکار ارباز خان اور اچھی خان کی پشتو فلم ’’ پیدا گیر ‘‘ 17مارچ بروز جمعہ کو نمائش کے لئے سینما گھروں میں ریلیز کر دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

فلم میں آفرین پری اداکار ارباز خان کے مد مقابل مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں اچھی خان ، مدھو ، جہانگیر خان جانی ، دلبر منیر اور عاصم خان سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ فلم میں اچھی خان ایک وزیر کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔ فلم کے ڈائریکٹر شاہزیب خان ہیں۔

وقت اشاعت : 08/03/2017 - 13:40:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :