شرمین عبید ’’آگاہی اپنے مستقبل کے لیے‘‘ وڈیو سیریز بنائیں گی

وڈیو سیریز اینی میشن پر مبنی ہوں گی ہر وڈیو دو سے تین منٹ کے دورانیہ کی ہوگی

جمعرات 9 مارچ 2017 11:39

شرمین عبید ’’آگاہی اپنے مستقبل کے لیے‘‘ وڈیو سیریز بنائیں گی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2017ء) آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ساز شرمین عبید چنائے نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کے حقوق سے متعلق آگاہی کے لیے اپنی نئی مہم ’’آگاہی اپنے مستقبل کے لیے‘‘ کے نام سے شروع کردی ہے۔خواتین سے متعلق اس مہم میں آئندہ 12 مہینوں میں اردو اور دیگر مقامی زبانوں میں وڈیو سیریز جاری کی جائیں گی جس میں ایسے قوانین واضح کیے جائیں گے جو خواتین اور ان کے حقوق کو متاثر کرتے ہیں۔

اس سلسلے میں شرمین عبید چنائے نے بتایا کہ انھوں نے پاکستان کے متعدد علاقوں کا سفر کیاجس دوران ان کے مشاہدے میں آیاکہ پاکستان میں خواتین اپنے حقوق کے بارے میں بہت کم جانتی ہیں تو ایسے میں وہ کس طرح عدالت سے رجوع کر سکتیں ہیں، وہ خود کو کیسے محفوظ کرسکتی ہیں اس سے ناعلم ہیں، وہ طریقہ کار سے واقف ہی نہیں ہیں، امید ہے ان وڈیوسیریز سے خواتین اپنے حقوق اور ان کے حصول کے طریقہ سے جان کاری حاصل کرسکیں گی۔

(جاری ہے)

شرمین نے کہا کہ SOC فلمز ویمنز ایکشن فورم کے تعاون سے ’’آگاہی‘‘ مہم شروع کی ہے جس کے زریعہ خواتین کو ان کے حقوق کے بارے میں آگاہی دی جائے گی۔ وڈیوز کے ذریعہ خواتین کو درپیش تمام مشکلات اور سوالات کے جوابات دیے جائیں گے جیسے کہ ایف آئی آر کیسے درج ہوگی، عصمت دری، جنسی ہراساں، طلاق اور دیگر موضوعات پر آگاہی دی جائے گی۔واضح رہے کہ یہ وڈیو سیریز اینی میشن پر مبنی ہوں گی ہر وڈیو دو سے تین منٹ کے دورانیہ کی ہوگی جبکہ وڈیوز میں آمنہ شیخ صدا کاری کریں گی۔
وقت اشاعت : 09/03/2017 - 11:39:13

Rlated Stars :