گلوکاری کے شعبے میں اکثر لوگ مجھے نو ر جہاں کی بیٹی سمجھتے تھے ‘ سلمیٰ آغا

منگل 14 اپریل 2009 13:33

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔14اپریل 2009 ء ) نامور گلوکارہ سلمیٰ آغا نے کہاہے کہ آج کے دور میں موسیقی کا معیار ختم ہو کر رہ گیا ہے اور نئے آنیوالے گلوکاروں میں بنیادی تربیت کا فقدان ہے ‘ الیکٹرانک مشینوں پر کوئی بھی سنگر بن سکتا اس لئے اسے کامیابی نہیں کہا جا سکتا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں سلمیٰ آغا نے کہا کہ جب میں نئی نئی اس شعبے میں آئی تھی تو اکثر لوگ مجھے نو ر جہاں کی بیٹی سمجھتے تھے کیونکہ ہم دونوں کلاسیکل موسیقی کی تربیت رکھتے تھے اور ایسی آوازیں ہمیشہ بہت نکھری ہوئی ہوتی ہیں ‘میری آواز کی پچ اور ٹون ملکہ ترنم نو ر جہاں سے بہت ملتی ہے اس لئے ہماری آوازیں یکساں لگتی تھیں ۔

سلمیٰ آغا نے کہا کہ آج کے دور کے گلوکاروں میں بنیادی تربیت کا فقدان ہے جبکہ ہمارے زمانے میں ایک ہی وقت میں گانا ریکارڈ ہوا کرتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ میڈم نو رجہاں جیسی گلوکار ہ صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں اور میں آج بھی انہی کی فین ہوں۔
وقت اشاعت : 14/04/2009 - 13:33:45

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :