اپنے معاشرے کے مسائل کو موضو ع بنا کر پاکستانی ڈراموں کا معیار بر قرار کھا جا سکتا ہے ‘توقیر ناصر

ہفتہ 18 اپریل 2009 13:15

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔18اپریل 2009 ء ) ٹی وی کے سینئر اداکار توقیر ناصر نے کہا ہے کہ ہر شعبے میں بڑی تیزی سے تبدیلی آ رہی ہے اور ہمیں خود کو بھی اسکے مطابق تبدیل کرنا ہوگا ‘ میں آج بھی کہتا ہوں کہ پاکستانی ڈراموں کا معیار اپنے معاشرے کے مسائل کو موضوع بنا کر بر قرا ررکھا جا سکتا ہے ‘ نئے آنیوالے فنکاروں کو تربیت دینے کیلئے ہر بڑے شہر میں اکیڈمیاں قائم کی جانی چاہئیں۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے جہاں تک یاد پڑتا ہے میں نے جن بھی ڈرامہ سیریلز میں کام کیا انکا مقصد عوام کے مسائل کو اجاگر کرنا تھا اور یقینی طور پر اس سے لوگوں کی اصلاح ہوتی تھی اور میرے خیال میں لوگوں کی اکثریت ڈرامے دیکھنے کے بعد اپنی ذمہ داری کو محسوس کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں خود کو بدلنا ہوگا جدید ٹیکنالوجی کیساتھ ساتھ اپنی ثقافت کو بھی پروموٹ کرنا ہوگا ‘ اپنے رسم و رواج کو مد نظر رکھتے ہوئے رنگینیاں دکھانی چاہئیں ۔انہوں نے کہا کہ نئے فنکار اچھا کام کر رہے ہیں لیکن باقاعدہ تربیت کیلئے ہر بڑے شہر میں اکیڈمیاں بنائی جائیں اور اسے باقاعدہ صنعت کی شکل دی جا سکتی ہے ۔
وقت اشاعت : 18/04/2009 - 13:15:28

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :