گلوکار و اداکار محسن عباس کی پہلی مرتبہ نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں شرکت

پیر 13 مارچ 2017 13:02

گلوکار و اداکار محسن عباس کی پہلی مرتبہ نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں شرکت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2017ء) گلوکار و اداکار محسن عباس نے پہلی مرتبہ نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں شرکت کی ۔ گزشتہ روز محسن عباس نے پہلی مرتبہ بطور مہمان کسی شو میں شرکت کی اور میزبان صنم بلوچ کے سوالوںکے جوابات دیئے ۔ محسن عباس نے بتایا کہ مجھے بچپن سے ڈرائنگ اور گائیکی کا شوق تھا اور یہ شوق میرے ساتھ ساتھ ہی جوان ہوتا گیا اور پھر خدا کے فضل سے میں نے باقاعدہ گانوں کے ساتھ فلم اور ٹی وی ڈراموں میں بھی اداکاری کی ۔

آج کل بھی میری ایک ڈرامہ سیریل آن ائیر ہے جبکہ فلم ’’ نامعلوم افراد ‘‘ میں بھی میری اداکاری کو سراہا گیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ میرا تعلق ایک متواسط گھرانے سے ہے جب میں سکول میں پڑھنے کے لئے جاتا تھا تو مجھے ایک روپیہ جیب خرچ ملتا تھا اور آج بچوں کو والدین ایک سو سے لیکر ہزار روپے تک روزانہ کا جیب خرچ دیتے ہیں جو کسی طور پر بھی قابل تحسین نہیں ۔

(جاری ہے)

ماں باپ کو اپنے بچوں کی پرورش کے ساتھ ان کے ہر ایک موومنٹ پر بھی نظر رکھنی چاہیے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے توقع نہیں تھی کہ خدا کی ذات مجھے اتنی جلدی کامیابیوں سے ہمکنار کر دے گی ، میں جہاں بھی جاتے ہوں تو لوگ مجھے پہچان لیتے ہیں اور میرے ساتھ سیلفیاں بناتے ہیں ۔ شہرت کا یہ لمحہ مجھے اچھا لگتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ میں آج کل ایک نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ شو کا مستقل حصہ ہوں جس میں کام کرتے ہوئے بھرپور لطف اندوز ہو رہا ہوں ۔
وقت اشاعت : 13/03/2017 - 13:02:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :